فلسفہ

Philosophy

میرا فلسفہ کیا ہے ؟
فلسفے کی پڑتال اور غیر جانبدارانہ رائے کہ
ہمیں کوئی رائے قائم نہیں کرنی چاہئے اور نہ کوئی حتمی فلسفہ طے ہو سکتا ہے
دنیا تضادات کا بھنڈار ہے
فلسفہ دماغی ورزش اور سوچنے کی عیاشی کے سوا کوئی حتمی معنی نہیں رکھتا
میں فلاسفر ہوں کیا ؟
ہاں ! بزعم خود ۔۔۔ہاہاہا
میں خود کو فلاسفر سائنسدان جینئس ۔۔۔۔ الو کی نانی سب سمجھتی ہوں
میری مرضی ہے
میں خود کو جو سمجھوں
آپ کی مرضی ہے
آپ خود کو جو سمجھیں
میرے پیٹھ پیچھے میرے بارے میں جو رائے رکھیں
لیکن میرے سامنے اگر مجھ سے اختلاف کیا تو میں اپنی رائے دینے کا حق محفوظ رکھتی ہوں
یا اگر میں رائے دینا نہ چاہوں آپکی رائے کو آپ کے رحم و کرم پہ ہی چھوڑدوں ۔۔ میری مرضی
آگے عورتوں والا نعرہ ہے ۔۔۔۔
اس کی قائل ہونے کے باوجود اس کی بے ہودگی کا تاثر زائل کرنے کے لئے میں یہ نعرہ نہیں لگاتی
اس کی بجائے کہتی ہوں
میں آپ میں دلچسپی نہیں رکھتی get lost ….
مگر اس سے اس نعرے کا جزوی مطلب ہی نکلتا ہے
سولہ سنگھار لباس فاخرہ اور دیگر خرافات کا ذکر تو رہ ہی جاتا ہے
ہاہاہا ۔۔۔
یہ تو فیمینزم فلاسفی ٹپک پڑی
میں اس پہ بھی یقین نہیں رکھتی ۔۔۔ بچے بوڑھے مرد عورت جوان سب کی برابری کی دعویدار ہوں
بلکہ میں تو جانوروں کے حقوق کی بھی علمبردار ہوں
اب یہاں اسلامو فلک ایلیمنٹس بھی آ سکتے ہیں ۔۔۔ بھائیو گوشت مجھے بھی پسند ہے مگر جانوروں کی ہتیا پسند نہیں ۔۔۔ چائنا سے پوچھنا ہے مصنوعی گوشت والا منصوبہ کہاں تک پنہچا
یار چھوڑو سب کام۔۔۔
آب حیات بناو
نہ ہوگا بانس نہ بجے گی بانسری
نہ ہوگی موت نہ حشر نشر ۔۔۔۔ہاہاہا
پاگل ہوں
نہیں
ایتھیسٹ ہوں
نہیں
مرنا ہے جان دینی ہے
خدا پہ پکا یقین ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More