لمحہ ء فکریہ

: لمحہ ء فکریہ
کیا وجہ ہے کہ پچھلی ڈیڑھ دو صدیوں سے برصغیر کے مسلمان فرقہ بازی میں دوسرے تمام اسلامی ممالک کے مسلمانوں سے آگے آگے ہیں یہ جہالت ہے یا حد سے زیادہ اسلامی ہونے کا شوق ۔۔۔ بریلوی دیوبندی اہل حدیث ، مزید (وغیرہ وغیرہ) مسلمانی فرقے سب انڈو پاک میں ہی ظہور پائے
اور پھر اس خطے کا سب سے بڑا فتنہ قادیانی احمدی لاہوری مرزائی جو خود کو مسلمان کہلانے کا بڑا شوق رکھتے ہیں مگر دائرہ اسلام سے ایسے نکل چکے ہیں جیسے دودھ میں سے مکھی یا مکھن میں سے بال ۔۔۔اسلامی نقطہ ء نظر سے سراسر ملعون فتنہ ہے ۔۔۔
اور اب امام مہدی کا انتظار اور والہانہ استقبال بھی اسی خطے کا سب سے زیادہ مسئلہ بنا ہوا ہے اور یہیں سے کسی نہ کسی کو بنا کر چھوڑیں گے دنیا بھر میں اتنے اسلامی ممالک ہیں اتنے مسلمان ہیں پاکستان ہی کیوں ان کی جنم بھومی بننے کے لئے مچل رہا ہے اور یہیں کیوں انکے ماں باپ پیدا ہوکر اپنی کوکھ کو مبارک ثابت کرنے پر تلے ہیں
حضرت عیسی کو بھی لگتا ہے وہ یہیں پیدا کروائیں گے وہ دنیا بھر کے سارے عیسائی اور مسلم ممالک چھوڑ کر مینار پاکستان پر ہی اتریں گے ۔۔۔۔ خدارا اپنا اسلام پختہ راسخ اور صحیح العقیدہ کیجئے بغیر سنی شیعہ دیوبندی بریلوی قادری کا ڈھنڈورا پیٹے ۔۔سچے مسلمان بن جائیے بہرحال ہم دنیا بھر کے مسلمانوں سے زیادہ متقی پرہیز گار اور نیک اعمال نہیں کہ صرف ہم پر ہی قدرت مہربان ہو ۔۔۔ اور آنے والے دنیا کے سارے مصلح اسلامی کردار سرزمین پاکستان پر ہی پیدا ہوں اور یہیں قدم رنجہ فرمائیں
ہمارا خطہ تو احمدیوں کی صورت میں فتنہ بازی کی ایک بدنما تاریخ رکھتا ہے آئندہ فتنوں سے ہمیں زیادہ ہوشیار اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے نہ کہ ہر بار ہمارے خطے کے مسلمان ہی ان فتنہ انگیزیوں کے ذمہ دار ہوں
اس پر فتن دور میں اللہ سے توبہ کریں نیک اور صحیح اعمال کی دعا کرتے رہیں
اللہ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں گمراہ ہونے سے بچائےاور صراط مستقیم پہ قائم رکھے آمین ثم آمین

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More