پاکستان زندہ باد

Pakistan Map
Pakistan Map

معاشی طور پر پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے (بدقسمتی سے )مگر اس کی بہت بڑی وجہ بھی مسلسل آس پاس لگی جنگوں سے نبرد آزما رہنا ہے ۔۔۔۔
مگر اسٹریٹیجک لحاظ سے آگ کے جس دہانے پر پاکستان سچویٹڈ ہے وہاں سے بخیر و عافیت اور دشمن کو کرش کرکے نکلنا بھی پاکستان کی ہی صلاحیت ہے
(ماشا اللہ) ہم ڈرامے فلمیں انڈیا، ترکی ، ہالی ووڈ اور ایران کی بھی دیکھ لیتے ہیں۔۔۔۔
مگر کلچر اور طرز زندگی سے ہم اپنے ہی مطمئن اور خوش ہیں کوئی دوسری قوم ہمارے ادب تہذیب اور زبان سے متاثر ہوسکتی ہے مگر ہم اردو دان ہیں اور اپنی علاقائی زبانوں کے عاشق بھی۔۔۔
کوئی ایرا غیرا نتھو خیرا ہمیں کم نہ سمجھے ہم جنگ کرتے ہوئے بھی مسکرانا نہیں بھولتے اور امن میں بھی اپنے دفاع سے غافل نہیں دنیا کی بہترین محب وطن قوم اور بہترین فوج ہمارے پاس ہے۔۔۔۔ تمام عالم اسلام ہماری فوج پر فخر محسوس کرتا ہے اور ہم اسے اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں ہم دنیا کی ایٹمی طاقتوں میں شامل ہیں اگرچہ عالم اسلام میں پیسہ سب کے پاس تھا مگر کام کرنے کا vision اور ذہن صرف پاکستان اور ISIکے پاس تھا اس لئے جو بھی x y z پاکستان کی خارجہ پالیسی اور پاکستان کے محب وطن عوام پہ تنقید کرتا ہے یہ اس کے لئے شٹ اپ کال ہے روس اور
یو کرائن کی جنگ میں جس کے ساتھ ہمارے اسٹریٹیجک مفادات ہونگے جنگ کی ہزار مخالفت کے باوجود ہمارا بیانیہ اس کے ساتھ ہوگا یوکرائین ہمارا فرسٹ کزن ہے نہ روس ہمارا ماموں۔۔۔۔ ہماری ڈسپیوٹ صرف انڈیا سے ہے وہ بھی کشمیر کے مسئلے پر۔۔۔۔اور ہم جانتے ہیں ہمارے لئے کب کیا اہم ہے اور ہمیں کب کیا کرنا ہے
ہم لاکھ جنگجو قوم ہیں مگر امن جنگ سے بہتر ہے یہی ہمارا ایمان ہے
ہم دنیا کو جنگ سے پاک اور انسانیت کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں اور بساط سے بڑھ کر کوشش کرتے رہتے ہیں ہم جمہوری لحاظ جس قدر بھی اپنے اہل اقتدار پہ تنقید کرتے ہوں مگر دنیا کو کبھی بھی اپنے معاملات ٹانگ اڑانے کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہماری تہذیب نے ہمیں دوسروں کی عزت کرنا اور اپنی عزت کروانا سکھایا ہے ہم خود پہ ناقد بھی ہیں اور دوسروں کی بے ہودگیوں کو نظر انداز کرنے کے فن سے بھی واقف ہیں
ہم قابل فخر پاکستانی ہیں
اور ایک عظیم پاکستان کے وارث بھی
پاکستان زندہ باد
پاکستانی پائیندہ باد

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
A man walking on sea
Read More

گپ شپ

عذرا مغل ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں…
Read More