ایک خنک سی صبح
جب سرد هوائیں،
……کہر اور دھند
مل جل کرمنصوبه بنائے تھے
که کچھ نه کچھ ، منفی هوجاۓ
جب اثبات کا انتظار کرتے کرتے
آنکھیں، معکوس مناظر سے
…….تھک چکی تھیں
بجز اسکے که، وه سمٹ جاتا
وسیع تر کر دیا پھیلاؤ
درد دل نے، قسم کھا لی پھر
که آج وه رهے گا ، یا میں ! ؟
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے