Homo sapien sapien mobilee

Digital Natives A lot of people using phones outside

پاکستان میں ایک نئی specie دریافت ہوئی ہے
سپیشی چلیں نہیں ۔۔ ویرائٹی کہہ لیں
ایک ہاتھ کان پہ اور اونچی اونچی خود کلامی کرتی ہوئی ۔۔۔اسی جیسچر میں عام طور پر نظر آتی ہے
غریب امیر کی کوئی قید نہیں خانہ بدوشوں جھونپڑیوں کام والیوں مزدوروں امیر غربا ء سب میں پائی جاتی ہے اونچی اونچی باتیں کرتی چاہے بازار سے گزر رہی ہو چاہے مالٹے خرید رہی ہو چاہے گاڑی چلا رہی ہو یا کسی دوست کے ساتھ بیٹھی ہو کان سے ہاتھ ہٹائے گی تو سامنے ہتھیلی کے سائیز کی کالی سی چپہ بھر چیز پکڑ کے اسے دیکھتی اور ٹک ٹک کرتی رہے گی اور دنیا و مافیہا سے غافل ہوجائے گی
راہ چلتے بھی دنیا جہاں سے بے پرواہ چاہے موٹر سائیکل ٹرک گاڑی اسے ٹکرا کے ہڈی پسلی توڑ کے گزر جائے
یہ زمین پہ گر کے بھی اٹھنے سے پہلے ادھر ادھر چپہ بھر چیز کو سنبھالے گی جس میں بظاہر لگتا ہے اس کی جان قید ہے جیسے پنجرے کے طوطے میں شہزادے کی ہوتی تھی پھر اٹھنے کی کوشش کرے گی امکان ہوگا ٹکر مارنے والے موٹر سائیکل والے کے ہیلمٹ کے اندر اس کے کانوں میں دو تاریں کنیکٹڈ ہوں گی اور خالی جیب میں دھرا یہی چپہ بھر کھلونا ۔۔۔
اگر گھر میں یہ چپہ بھر کھلونا سی چیز کہیں ادھر ادھر ہو جائے تو مالک پہ جانکنی طاری ہوجائے گی
ماہرین نے اس نئی انسانی ویرائٹی کا نام
Homo sapien sapien mobilee
رکھا ہے جو اب دوسری تمام انسانی ویرائٹیوں پہ غالب آچکی ہے گورے پیلے کالے بھورے سے قطع نظر اور بلڈگروپ کوئی بھی ہو ،
یہ کاسموپولیٹن ہے

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More