بیماری

3D render of a medical background with male figure and lungs and Covid 19 virus cells

پوری زندگی ہم مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا کرتے آئے ہیں جو ساری بیماریاں ہی نہیں ہوتیں کچھ ہماری زندگی کے معمولات اور کھانے پینے کی نا مناسب عادات بھی ہوتی ہیں جو ہمارے اندرونی نظام سے لڑ جھگڑ کر ہمیں بیماری میں مبتلا کر دیتی ہیں جیسے بلڈ پریشر شگر یہ جسمانی بد انتظامی کے عارضے ہیں اگلے درجے میں دل گردوں اور جگر کا فیل ہوجانا بھی سمجھ لیں یہ عام طور پر جب لگ جائیں تو زندگی بھر ساتھ چلتی ہیں جب تک آپ مناسب مینجمنٹ ٹریٹمنٹ فوڈ ایڈ بیحیوئیر اسٹریٹجی نہ اپنا لیں جسمانی نظام میں شدید بگاڑ کینسر کی شکل میں بھی کہیں کہیں ظاہر ہوجاتا ہے یہ سب موروثی عارضے بھی ہو سکتے ہیں
کچھ بیماریوں کا باعث بیرونی عوامل جیسے پیراسائیٹس بیکٹیریا وائرس اور دیگر مائیکرو آرگینزم بھی ہوتے ہیں یہ عموما وقتی اور ٹریٹمنٹ یا کچھ بغیر ٹریٹمنٹ کے بدن کے مدافعتی نظام کی مدد سے ٹھیک ہوجاتی ہیں
کچھ الرجیز بھی ہوتی مخصوص چیزوں سے جو وقتی بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں اور الرجی کرنے والی چیزوں سے دوری اور پرہیز سے بہتر نتائج حاصل ہو جاتے ہیں
آپ اپنے جسم کو پہچانیں آخر آپ شروع سے اس کے ساتھ ہیں اور آخر تک ساتھ رہیں گے
اس میں کون سی سسٹیمیٹک خرابی شگر بلڈ پریشر ہارٹ کڈنی گردوں جگر پتے معدے کی کمزوری کی صورت میں آپ کو لاحق ہے اپنا لائف سٹائل اور کھانے پینے کی مینجمنٹ کی طرف جائیں بہت ضروری ہو تو امدادی علاج بھی کریں مختلف ادویات کے سہارا لے کر
اگر بیکٹیریا انفیکشن ہے تو اینٹی بائیوٹک لیں وائرل انفیکشن عام طور پر خود ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں کوئی اور پیراسائیٹ پیٹ کے کیڑے پیچش وغیرہ لاحق ہے تو اس کا دیسی ولایتی جو مناسب اور ضروری ہو علاج کریں
الرجیز کے لئے آئیڈینٹیفائی کریں کون سی چیز ہے جو ہمیں یہ تکلیف پہنچاتی ہے اس سے دور رہیں
نمونیہ تپ دق عام بیکٹیریل بیماریاں ہیں
نزلہ زکام ہیپاٹائٹس بی سی ایڈز کرونا وغیرہ وائرل
شگر ، بلڈ پریشر ، ہارٹ ، کڈنی ، جگر بڑھنا معدہ کی بیماریاں کینسر سسٹیمک ڈس آرڈر جو کسی بیماری کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیں اور کھانے کی عادات اور معمولات زندگی یا موروثی طور پر
نفسیاتی بیماریاں الگ کھاتہ رکھتی ہیں
اپنی باڈی کو سمجھیں اور خود میں مثبت تبدیلیاں لاکر خود کو ٹریٹ کریں ۔۔۔ سلامت رہیں دعا دیں دعا لیں دعا کرتے رہیں آمین
اللہ کریم ہم سب کو حاسدوں کےحسد بری نظر شیطان کے شر موذی امراض اور دنیا بھر کے جراثیمی ہتھیاروں سے محفوظ رکھے
آمین ثم آمین

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More