قومی ترانہ

Written National Anthem pics

پاک ارمین آع باد
اشو ر سین باد باد
او نمان اعز پا کی تان
توت اوت وام
توم الت سطنت آئندہ آد
اس طرح کا قومی ترانہ شہباز نے دلجمعی اور فخریہ انداز سے جب اسکول جانے کے چند ماہ بعد پہلی بار مجھ سے ملا تو مجھے ‘آیہء اود اے ذو لال ‘
پورا سنایا ۔۔۔ وہ صرف ساونڈ کاپی کر رہا تھا جسے ‘شیڈو لرننگ ‘ کہتے ہیں( شائید ) مگر پورے ترانے کے پہلے حرف ‘پاک ‘ کے علاوہ جو اس نے صحیح کہا پورا ترانہ اپنی یاد داشت اور مرضی کی سمجھی آوازوں کے ساتھ پوری صحیح لے اور طرز کے ساتھ گا رہا تھا ۔۔۔ میں نے آج تک اس سے پیارا اور اس سے میٹھا مزاحیہ ترانہ نہیں سنا کاش میں ریکارڈ کرلیتی۔۔۔ میں جتنا ہنس رہی تھی وہ اتنا ہی بھول پن اور خوشی سے بار بار سنا رہاتھا آدھے پونے گھنٹے تک میں نے یہ ترانہ بار بار اسے ریوائنڈ کرکے سنا ۔۔۔ پھر میں ان کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراتی تھی روزانہ ہی جس میں ناچ گانا ڈرامہ ممیکری کھانا پکانا سب شامل ہوتا تھا میرے کچن میں گھستے ہی بچے آٹو میٹک کچن میں گھس آتے کہ آج ہم مل کے کچھ ‘کوکنگ ‘وغیرہ کھیل رہے ہیں (شائید ) اور کچھ نہیں تو دھنیا ہی ادھر ادھر بکھیر دیتے کوکنگ کراتے ہوئے
کوئی بچہ کھانا ٹھیک سے کھاتا تھا کوئی کھانا چور ۔۔۔ ماں / چاچی ان سب کو میرے آلے دوالے بٹھا جاتی گرم گرم ایک پراٹھا اور انڈا پکڑا جاتی ۔۔۔باری باری میں شرارتا میری باری نہ آنے دیتے ایک ‘پوٹ ‘ کے منہ مین ڈالتی دوسرا ‘پوٹ ‘ منہ کھول دیتا تیسرا چوتھا بھی خیر سے نگل کے منہ پھاڑے بیٹھا ہوا قہقہوں کے بیچ ۔۔
،بچو ۔۔۔ میری باری تو آنے دو ‘
میں ایک لقمہ تیزی سے اپنے منہ میں ڈالتی اس کھانے کے کھیل میں یہ ضروری تھا کہ میری بھی باری ہو جو مجھے مشکل سے ہی ملے بہرحال ہم منٹون میں انڈے پراٹھے چٹ کرتے جاتے
ماں بھی خوش پھپھو بھی خوش اور بچے بھی ‘ٹیکنیک’ سے قابو کر کے کھلا پلا لئے
ان کا بچپن اسی طرح میرے ہاتھوں سے کھاتے پیتے میرے ساتھ ہنستے کھیلتے گزرا ہے (ماشااللہ )
(نظر بد دور ) ماشا اللہ سلامت رہیں سب (آمین)
آواز میرے شہباز کی بہت سر میں ہے ڈیئر عبدالرحمن اگرچہ سریلا نہیں مگر شوقین بہت ہے تو اب ریپ میں گاتا رہتا ہے پتہ نہیں کیا اوٹ پٹانگ لفظ جوڑ توڑ کے ہاہاہا ۔۔
شہباز اب ماشاءاللہ امیتابھ کے لگ بھگ قد ہوگیا ہے اوپر لاونج میں بیٹھا اکثر سر میں انڈین کشور رفیع کے گانے گاتے رہتا ہے جن کا فین بچپن سے ہی اس کے ابا جان نے اسے بنادیا ہے ۔۔۔ یا وقفے وقفے سے بلے کی ‘ آوووووں ۔۔۔ می آووووں’ جیسی آوازیں نکال کر انجوائے کرتا ہے نیچے سے اوپر جائے تو سیڑھیوں پہ اسٹیرنگ کے انداز میں ہاتھ کرکے گاڑی چلانے کی آوازیں نکال کے جاتا ہے ۔۔۔ زیادہ تیز تو ہنڈرڈ / ہنڈرڈ یا
ایٹی/ ایٹی کرتا ہوا کوئی بھاری سامان 40/ 40 / 20 اوہ ۔۔۔ 10 کی اسپیڈ پہ بریک (رکھ دیا آٹے کا تھیلا )
‘اوژییییں ‘ اب پھر آواز آئی اس کی وہ اوٹ پٹانگ آوازیں نکالتا رہتا ہے وقتا فوقتا ۔۔۔ باپ کا اور میرا سب سے لاڈلا بچہ ہے کہ دادا جی اور مجھ سے بہت مشابہہ ہے ۔۔۔ حیرت انگیز طور پر سمجھدار سلجھا ہوا ٹھنڈے مزاج بحث بدتمیزی سے گریز بڑوں کا کہنا ماننے والا تمیز دار بھی میری طرح ہی ہے بچپن سے ہی ۔۔۔شرارتی رگ بھی میرے جیسی ہی لگتی ہے
ابھی اترا سیڑھیوں سے
“باززززی ۔۔۔”
“ہوں “
“کدر جا را ہے “
“انڈے لینے “
بڑے بھائی خیر سے سورہے ہیں سودا سلف سبزی بھاجی انڈے دودھ لانا آج کل اس کی ذمہ داری ہے مجھے اے ٹی ایم سے پیسے بھی یہی لاکے دیتا ہے کہ میرا خاص ‘رازدار ‘بھی ہے
اللہ سلامت رکھے اسے نظر بد سے بچائے خوش خوشحال اور کامیاب کرے سب کو آمین ثم آمین
زوووووو۔۔۔۔ ایکسیلٹر پہ غالبا پاوں رکھ کےگاڑی چلاتا ہوا انڈے لے کر سیڑھیاں چڑھ گیا ہے اب خیر سے ۔۔۔ہاہاہا
ماشاءاللہ گاڑی چلا بھی لیتا ہے اب جس کا کہ اسے چھوٹی چھوٹی ٹانگوں کے دور سے ہی شوق تھا ابھی لرننگ لائسنس پہ چل رہا ہے اس سے بڑا بھائی ڈرتا ہے ہاتھ نہیں لگاتا اسٹیئرنگ کو ۔۔
“میری ٹانگیں کب پنہچیں گی کلچ پر”
اسٹیئرنگ پر لٹک لٹک کے نیم دراز ہو ہو کے اپنے پیر کلچ بریک اور ایکسیلیٹر تک پنہچانے کی ناکام کوشش میں اکثر چھوٹا سا ہی جتا رہتا تھا پہلی بار جب موٹر سائیکل کے پیڈل پر ٹانگیں پنہچیں تو عبدالرحمان خیر سے اور شہباز ماشاءاللہ دونوں ہی ایکسائیٹڈ ہوکر مجھے بتانے آئے اور ساتھ پکڑ کے لے گئے کہ ہماری ٹانگوں کا عملی مظاہرہ دیکھو ۔۔۔ہاہاہا ۔۔۔میں نے ان سب بچوں کے ساتھ دوبارہ بچپن جیا ہے
ماشاءاللہ سب میرے دوست ہیں مگر جب سے ہوش سنبھالا ہے کچھ کچھ نخرو ہوگئے ہیں اب ان کے اپنے عمر کے تقاضے موبائلز وڈیوگیمز الا بلا چیزیں ہیں جو میری فیلڈ نہیں تو انہیں بھی مجھ سے زیادہ دلچسپی نہیں رہی (غالبا / یقینا۔۔ ہاہاہا )
مگر سب میرے جان من جان جگر ہیں
سلامت رہیں ہمیشہ سب میرے پیارے میری جان میرے دلبر میرے بچے آمین ثم آمین

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More