ٹھنڈا کھانا

A plate of food with a glass of beer and a plate of chicken wings.

ٹھنڈا کھانا
زندگی میں ٹھنڈا کھانا اکثر کھایا ہے بلکہ بہت کھایا ہے
ٹین ایج میں صبح کی کالج پھر ایکسچینج گئی جب پانچ بجے واپس آتی تھی تو دوپہر کا کھانا کچن میں ٹھنڈا ہی ملتا تھا مگر ذائقہ یہ تھا کہ ابو جی کے ہاتھ کا اکثر بیف پسندے ہلکی گریوی کا سالن یا گوشت کا ہی کوئی اور سالن اور امی جی کے ہاتھ( بغیر بیلن ) کی پکی دو بڑے سائیز کی گدگدی ٹھنڈی مگر خوب اچھی سکی روٹیاں کھا کر ٹھنڈا پانی پی کر پیٹ تو کیا روح کی تشنگی بھی سیراب ہوجاتی تھی کم عمری میں ڈکار شائید سیون اپ پی کر ہی آتی تھی اور ڈکار آنا نہ آنا کوئی مسئلہ بھی نہیں تھا کہ نہ آئی تو کھانا معدے سے نیچے نہیں کھسکے گا ہشاش بشاش شاد باد خوش وخرم کامران بیس انچ کے نیشنل بلیک اینڈ وائیٹ ٹی وی سے انٹر ٹینڈ ۔۔۔ رات کو میٹھی نیند سوئے صبح اسکول کالج کام کاج کو بھاگے
پھر دادو ہاسٹل میں جب کالج سے واپس جاتی تو حاجی متا (اللہ بخشے ) بارہ بجے کھانا بنا کے کمرے میں رکھ گیا ہوتا ہاٹ پاٹ میں روٹیاں نرم بے شک ہوتیں مگر گرم کم ہی ملتیں عادی تھی ٹھنڈے کھانے کی مزے سے کھالیتی
گھر میں گرم گرم سرونگ کا رواج ہے تو توے سے روٹی اترتے ہی کھانا پیش کر دیا جاتا ہے بچے سب موڈی ہیں ترلے منتیں کرواکے کھانے کے عادی کوئی لیپ ٹائیپ پہ کوئی موبائل پہ کوئی کتاب تھامے ۔۔ہاٹ پاٹ کی رکھی روٹیاں ہی کھاتے ہیں اکٹھے بیٹھ کے کھالو یا اپنی اپنی مرضی سے اپنی بھوک کے مطابق جب چاہے کھالو ۔۔۔ کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رول نہیں حسب موقع و سہولت دونوں ہی طریقے چل جاتے ہیں اتوار کو عموما لنچ سب گرم گرم ہی نوش فرماتے ہیں
میرا تو حساب ہی اب وکھرا ہے مگر اب کچھ دنوں سے علی الصبح جب پراٹھے بن رہے ہوتے ہیں میں نے سارے دن کی شام تک جھنجھٹ سے چھان چھڑانے کے لئے چائے یا رات کے بچے سالن کے ساتھ پراٹھا کھانا شروع کردیا کچھ دن بھر گیس کا بھی مسئلہ تھا چولہے میں گیس ہوتی نہیں پیٹ میں بھرتی بہت ہے ۔۔۔ اب بھی ٹھنڈا پراٹھا رات کی دال اور چائے لے لی ہے ٹھنڈا پراٹھا کھاتے ٹرین کے سفر یاد آگئے کھانے کا مزہ آنے لگا
I enjoyed a lot my breakfast
یوں بھی رات کی باسی روٹی اور مکھن تو دنیا میں میرا پسندیدہ ترین ناشتہ ہے خیر آج تو پراٹھا تھا
دوسرے نمبر پر ناشتے میں اور کھانے میں سارے انواع و اقسام کے لوازمات جو بھی میسر ہوں کھالیتی ہوں پہلے ڈٹ کے کھاتی تھی اب ڈر کے کھاتی ہوں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More