خوش نما ٹوکری

Fresh flowers bunch placed in wicker basket

مجھے کہیں سے مل گئی وہ خوش نما ٹوکری
جس میں صبح کے خوش رنگ پھول بھرے تھے
لہرا تے دل نے سرخوشی میں
اچھال دیئے دور تلک
سورج کے ست رنگ لہرئیے میں
بہار کے ہزاروں رنگ
زمیں کے ہر انگ پھیل گئے تھے
اور شاعری وجد میں آکر
اپنا راگا الاپ رہی تھی
شعر کا دل جھوم رہا تھا ناچ رہا تھا
اور عکس فطرت مبہوت ہوکر
اپنی قدرت کے پردے سے جھانک رہا تھا
شعر تخلیق پونے سے پہلے
خدا بھی اپنی شاہکار نظم
زمیں پہ لکھنے کی سرشاری کو
ہر سو ذرے ذرے کو بانٹ رہا تھا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More
Glass pices
Read More

زوال

حسن اک زوال میں تھابکھرے ماہ و سال میں تھا وقت کی بےدرد چالوں پہآئینہ بھی سوال میں…
Read More