آٹا آٹا

floor bag

یہ جو آٹا آٹا ہورہا ہے ۔۔۔
چھوٹے پیمانے پر بیس پچیس بوریاں رکھ کے چھوٹا موٹا کاروبار کھلوادیں کسی محنتی انسان کو لاکھوں کی بجائے ہزاروں لوگ کام سے لگ جائیں وہ آپ اپنے خاندانوں میں لاکھوں کا وسیلہ ء روزگار بن جائیں گے۔۔۔ یہ جو شتر مرغ کھلارہے ہیں سو پچاس مرغیاں لے کر پولٹری اسٹینڈ کھلوادیں کسی روزگار کی تلاش والے کو ۔۔۔ مفت خوری کی بجائے چھوٹے کاروباری اور دکانداری نظام کو قائم کریں تو بہتر ہوگا ۔۔۔ زکواۃ خیرات امداد اور سبسڈی سے لنگر بازی کرنے کی بجائے نئے کاروباری وسائل پیدا کریں تاکہ ایک فرد چار پانچ افراد کی فیملی کا بوجھ اٹھا سکے۔۔۔ ورنہ ایک طرف کھایا دوسری طرف نکال دیا کیا کمایا کیا بنایا زیرو بٹا زیرو ۔۔۔ اور معذرت کے ساتھ بیرون ملک قرضوں کے ساتھ بھی ہمارا یہی رویہ دکھتا ہے کچھ کھایا کچھ سود ادائیگی کی کوئی نئی ڈیولپمنٹ نہیں سال چھ مہینے بعد پھر اسٹارٹنگ پوائنٹ پہ کھڑے ہیں اضافی سود اور اضافی قرضے کے ساتھ قرضے کا پچاس فیصد کم ازکم ہیومن ڈیولپمنٹ اور ترقیاتی کاموں پہ لگانا چاہئے کہ روزگار جنریٹ ہو ٹیکس کا نیٹ ورک بڑھے جو فی الحال تو موجودہ ہی اپ ٹو ڈیٹڈ نہیں ہے
ٹیکس لینے کے لئے یہ صائب ہی ہے کہ بجلی کے بل کے ساتھ ہی لگادیں سب پاکستانی سوائے بجلی چوروں کے ٹیکس نیٹ ورک میں آجائیں گے
گھروں پہ دوسو یونٹ والے گھر ٹیکس فری کردیں اوپر یونٹس کے حساب سے ٹیکس لگائیں مگر بغیر کسی سلیب شلیب کے ۔۔۔ ہر یونٹ پہ ایک یا دو روپیہ پراپرٹی ٹیکس ۔۔۔
پراپرٹی ٹیکس بھی کوئی نہیں دیتا ڈھنگ سے اور بجلی چوری تو پورے پاکستان سے کنٹرول کریں کہ ان چوروں پہ سب معاف ہوجائے گا سوائے خدا کے گناہوں کے ۔۔۔ اور اس سے وہ شائید ڈرتے ھی نہیں

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More