اے بی سی

ABC PIC

لکھنا پڑھنا اے بی سی تک محدود تھا
نہیں چلیں اس سے پہلے کی ایک یاد داشت ۔۔۔۔ خاص نجمہ کے لئے
موئید بھائی میٹرک میں تھے ہماری منہ بولی اماں مینا کے گھر میں ان کا ڈنکا بج رہا تھا کہ میٹرک میں پڑھتے ہیں انہیں ڈسٹرب نہیں کرنا ہم
ا ب پ
بچوں پر بھی ان کا خاصا رعب دبدبہ قائم ہو چکا تھا اسلم اکرم تو پیدائشی شرارتی تھے میں ان کی اوپر تلے کی ساتھی تھی تو نہ چاہتے ہوئے کھیل اور شرارتوں میں میرا حصہ بھی ڈل جاتا تھا ہم لوگ بوا کا دروازہ کھلا دیکھ کر محلے کی بلیوں کی طرح سیدھے ان کے گھر کے اندر خالی کمرے تک پہنچ گئے ۔۔۔۔ گھر خالی کمرہ خالی رگ شرارت تو پھڑکنی تھی بوا گھر میں نہیں تھیں موئید بھائی اور ابا قاسم بھی نہیں ۔۔۔ بوا یقینا برابر میں اماں مینا کے گھر گئی ہونگی اسی لئے گھر بند کرنے کی ضرورت نہیں سمجھی ہوگی ۔۔۔ ہمارے سامنے ایک چارپائی پر
پی ایچ ڈی ( میٹرک ) کرنے والے موئید بھائی کا بستر کچھ کتابیں اور کاپیاں تھیں اسلم اکرم کی رگ شرارت عروج پر تھی انہوں نے ناچتے گھومتے لہراتے کتابوں سے کھیلنے یا پڑھنے کی ایکٹنگ شروع کردی میں کیوں پیچھے رہتی ایک کاپی اٹھائی کھولی انگلش لکھی ہوئی تھی مجھے اے بی سی کی بھی شد بد نہ تھی مگر اتنا پتہ تھا یہ انگلش لکھی ہوئی ہےصفحے کھول کھول کر ٹیڑھی میڑھی انگلش لکھایوں سے صفحے بھر دئیے مطلب اوپر نیچے جاتی ٹیڑھی میڑھی لمبی لمبی ای سی جی سے ملتی جلتی لکھائیاں ۔۔۔ اور اس روز میں اتنا خوش اور فخر محسوس کر رہی تھی کہ کیا کسی انگریز نے محسوس کیا ہوگا ۔۔ اپنی قابلیت کا سکہ جما کر ہم باہر آگئے ۔۔۔ اب یہ پتہ نہیں امی کو کیسے پتہ چلا ؟
موئید بھائی صفحے کھولتے ہی تہہ تک پہنچ گئے کہ آپا کے شرارتی بچے دورہ کرکےگئے ہیں کمرے کا
دوسرے دن ہی صبح صبح امی نے ایک ایک ہمیں لگائی اور ڈپٹا
“خبردار جو اب موئید کے کمرے میں گئے ہو “
ساری کارستانی یاد آگئی
مگرامی نے اتنا پوچھا بھی نہیں کہ گئے تھے کہ نہیں ؟
ڈائریکٹ فرد جرم عائد کردی
میں آج تک حیران ہوں کہ چور پکڑے کیسے گئے تھے
کس حرکت سے پتہ چلا کہ ہم تھے موئید بھائی کے بہن بھائی نجمہ اور ایوب بھی تو ہو سکتے تھے وہ بھی تو ہمارے ہی ہم عمر تھے مگر ۔۔۔
ہم ملزم تھے ہم پر ہی الزام آیا ہم نے ہی ایک ایک چپیڑ کھائی ہم نے ہی سرسراتی انگلش لکھی تھی ہم نے ہی میٹرک کی موٹی موٹی کتابیں پڑھی تھیں ۔۔۔ ہماری سزا تو بنتی تھی نا ۔۔۔ہاہاہا
اے بی سی کے حوالے سے ایک اور واقعہ یاد آیا
ہم تینوں بہن بھائیوں کا علم اے بی سی تک ہی محدود تھا ابھی ۔۔۔ ایپل، بنانا ،جیسےلفظوں کی سپیلنگز اور دس دیٹ والے چھوٹے چھوٹے جملے داغ کر ہی لگتا تھا انگلش بول لیتے ہیں اسکول آتے جاتے یا جہاں بھی آ تے جاتے ایک پاگل سامنے آجاتا ۔۔۔۔ کسی نہ کسی دیوار پر کوئلے سے انگلش لکھتا ہوا پھٹے پرانے میلے کچیلے کپڑے بڑھے بال دگرگوں حال ۔۔۔ اپنے آپ میں مست ملنگ جگہ جگہ دیواروں پہ کچھ لکھتا رہتا ۔۔۔ انگلش تھی تو ہم پڑھ نہ پاتے مگر اس سے خوف کے باوجود مغموم اور انتہائی متاثر ضرور ہوجاتے کچھ نہیں تو پورے لاڑکانہ کی آدھی دیواروں پر ضرور اس نے کوئلے سے انگلش مضمون لکھ چھوڑے تھے سارا دن دھوپ گرمی سردی بارش ہر حال میں دیواروں پہ کوئلے سے کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا یا زمین پہ بیٹھا بیڑی سگریٹ دھونکتا یا نشہ کرتا پایا جاتا ۔۔۔۔ کچھ عرصے بعد پتہ چلا چھاپہ پڑا گرفتار ہوگیا بھائی سمیت گھر سے بہت ساری کتابیں اور ممنوعہ مواد ملا
سمجھ نہ آئی گھر میں کتابیں رکھنے کا کیا جرم ہے ؟
ایک پاگل کامریڈ ہو وہ شائید ۔۔۔ وہ غائب ہی ہوگیا ۔۔۔ ہاں گھر گھر دیواروں پہ کوئلے سے لکھی اس کی تحریریں ضرور کافی عرصے تک نظر آتی رہیں جو نہ جانے کیا لکھا ہوتا تھا ۔۔ لوگوں نے اپنے گھروں کی دیواریں بھی صاف کرواکے کلر یا وائیٹ واش کروالیں وہ عجیب سا پاگل بھی مر کھپ گیا ہوگا ایک عجیب سا کردار تھا وہ بھی ویسے ( واللہ اعلم بالثواب )

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More