چھوڑ دیا ہے سب کچھ
سوالوں کے جواب دینا
اس زندگی کا حساب دینا
توقعات پہ پورا اترنا
معذرت کی تصویر بننا
محبتوں کا اسیر بننا
ذلتوں سے ڈرنا
محبتوں پہ مرنا
کہ زندگی اک عمومی ڈگر پہ چل پڑی ہے
اور قسم سے بڑے سکون میں ہے
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں