پان

Close-up of betel leaf

کبھی کبھی جب میں ناشتہ یا کھانے کے بعد ۔۔ پان کھاوں تو لگتا ہے پٹودی کے پان ابھی بھی مجھے لگے ہوئے ہیں اماں مینا خالہ رشیدن خالہ باتی جب بھی اپنا پاندان کھولے گلوریاں لگا رہی ہوتیں تو جہاں خواتین منڈلی میں بیٹھی سب کو کتر کتر دیتیں آدھی پونی کتر پان تکتے اس بچے کے منہ میں ڈال دیتیں جو اپنی ماں کے ساتھ وہاں آیا ہوتا ۔۔۔
میں نے بھی ایسی بہت سی کتریں اپنے بچپن میں کھائی ہیں ۔۔۔ کبھی کبھار صرف چھالیہ پر ہی ٹرخا دیا جاتا جو بالکل پسند نہ آتا کہ منہ کو تو پان کا ذائقہ لگا ہوا تھا جو آج تک لگا ہوا ہے
شوقیہ پان کھاتیں ہوں مگر ہمیشہ بغیر تمباکو کے کتھا چونا اور چھالیہ کے ساتھ ۔۔۔ خالہ باتی کے بیٹے کی پان کی دکان تھی انہوں نے آخری بار جب ہم ان سے مل کر لاہور آرہے تھے چھوٹی چھوٹی ڈبیوں میں مجھے کتھا چونا بنادیا ایک ڈبیہ میں سپاری دے دی کافی سارا اسٹاک ۔۔۔ میں نے کہا لاہور جاکے پاندان خریدوں گی اور اپنے گھر میں پاندان لگاؤں گی امی اور میں تو کھایا ہی کریں گے ۔۔۔ لاہور کچھ دن فرج میں پڑارہا پان ابوجی سے منگوا تی تھی (ہائے میرے پیارے ابوجی میری جان اللہ مغفرت فرمائے جنت میں مجھ سے ملائے میرے سارے پیاروں کو آمین ) انہیں ایک چیز کا پتہ چل جاتا میں کھاتی ہوں وہ روز اپنے آپ پہ فر ض کر لیتے کہ یہ چیز اپنی بیٹی کو لاکر دینی ہے ۔۔۔ سادہ پان ،پیٹھے کی مٹھائی ، دہی ، امرود ۔۔۔ وہ میرے چٹورپن کے لئے ہر حال میں چپکے سے اٹھ کے چلے جاتے اور واپس آتے تو ان کے ہاتھ میں کچھ نہ کچھ میری پسند کی چیز ہوتی ۔۔۔ کسی کو نہ دیتے سیدھے میرے ہاتھ میں لاکر پکڑاتے اور میری ہنسی اور محبت بھری آنکھیں دیکھتے ہنس کے
‘ ڈیلڑ جئی ‘ کہتے اور اپنے کمرے میں چلے جاتے ۔۔یہ ابو جی کے پیار کا انتہائی اظہار تھا جب وہ ‘ڈیلڑ ‘کہتے مجھے شروع میں ڈیلڑ کا مطلب نہیں پتہ تھا میں سمجھتی کسی بھولے بھالے جانور کو کہتے ہونگے
جیسے عمران چھوٹا تھا تو مجھے موٹی تازی ہونے کی وجہ پانڈا پانڈا ۔۔۔۔ کہتا
میں اسے ‘خواجہ سرا’
پھر اس نے ایک بار ٹی وی پہ اصل چینی پانڈا دیکھ لیا
“عذرا باجی ۔۔۔ پانڈا تے بوہت پیارا ہوندا اے میں تھانوں ایویں کنہدا رہیا ھن نئیں کہواں گا “
اس نے مجھے پانڈا کہنا ہی چھوڑ دیا
پھر ہمیشہ .A. Z. R. A (اے ذیڈ آر اے) اسلم اکرم نے تو ہمیشہ عذرا یا ٹاجو ہی کہا ہے صرف شبانہ ہے جو عذرا باجی کہہ دیتی ہے
امی جی کبھی کبھی آج تک
‘بسم اللہ ‘ بھی کہہ دیتی تھیں ۔۔۔
طارق ۔۔۔ عذرا ہی کہتا تھا میں نے اپنے محدود علم الاعداد کی رو سے اسے بتایا ہمارے نام ‘سوٹ ‘ نہیں کرتے ایک دوسرے کو
‘بے غم ‘وہ رضیہ کو کہتا تھا مجھے ع سے عذرا ع سے
” عورت ” کا عجیب سا خطاب مل گیا وہ عورت کہہ کے بلاتا یا کبھی کبھار عمران کے دئیے نام کی رعایت سے فائدہ اٹھا کر الفا بیٹک کے ساتھ آ۔۔۔ ذرا A..zra ۔۔۔ ہاہاہا ۔۔۔
پان کی روز کی کھچ کھچ سے مناسب لگا کہ اس چٹخے ہوئے کتھے چونے کو روزانہ پانی ڈال کر ملائم کرنے سے بہتر ہے لگا لگایا پان منگا لیا کروں ۔۔۔ اچھا فیصلہ رہا خاص طور پر دانتوں کے حوالے سے ، مگر ایک بات آپ کو بتاوں دانت خراب کرنے کے علاوہ پان چبانا دانت مضبوط بھی کرتا ہے اور سب سے بڑا فائدہ پان کے اپنے ہربل فائیدے کے علاوہ کتھا ٹھنڈا ہوتا ہے بجھے چونے کی اپنی افادیت ہے چھالیہ کا بھی کچھ فائدہ ہوگا ۔۔۔ یہ ایک میڈیسن ہے پیٹ کے لئے اور اچھے ہاضمے کے لئے ۔۔ آزما کر دیکھ لیں
میں پان منگوا کے فرج میں رکھتی چھوٹے سے علی کو جب دیکھتی منہ لال کئے دوڑیں لگاتا پھر رہا ہے ۔۔۔ پھر انس اور عبد الرحمان اس ڈیوٹی میں حصے دار بنے ۔۔۔ لڑکیاں کوئی نہیں کھاتیں (دانت خراب ہوتے ہیں)
ہاں کبھی کبھار شوقیہ میٹھا عید برات پہ ۔۔۔ عید پہ میٹھا پان کھائے بغیر میری عید بھی نہ ہوتی تھی مکمل ۔۔۔ اس وقت چبا رہی ہوں ناشتے کے بعد رات سے منگوا رکھا تھا ناشتہ مکمل سا لگ رہا ہے صرف پان کی وجہ سے
ہفتہ دس دن ریگولر کھاتی ہوں پھر کوئی لاکر نہیں دیتا اسی بہانے دو تین مہینے کا گیپ ۔۔۔ پھر شروع چند دن پھر چھ مہینے نہیں کھایا۔۔۔ مطلب شوقیہ پان خور ہوں عادی مجرم نہیں ۔۔۔ اور اس بلونگڑے کو دیکھو اب بھی مجھے دیکھ رہا ہے ۔۔۔ کیا بوٹیاں چبا رہی ہوں میں اسے دئیے بغیر ۔۔۔ہاہاہا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Mother Language title
Read More

ماں بولی

!پنجابیو پنجابی بولوپنجابی لکھوپنجابی پڑھوایویں تے نئیں میں سکھ لئی سی یار پنجابیماں بولی سی جمدیاں میرے نال…
Read More