سوالنامہ

Gradient question mark pattern design Related tags:

زندگی میں بہت سے مرحلے
برے بھلے تکمیل پاچکے ہیں تو
دل چاہتا ہے دوبارہ سے
ان سارے امتحانات سے گزروں
جن کے سوالات کے جواب دینے میں مجھ سے غلطی ہوئی تھی
اب جب صحیح جواب مجھے رٹ گئے ہیں
کوئی میرا امتحان ہی نہیں لیتا
کہ سب کو پتہ ہے مجھے
دو جمع دو چار کا فارمولا آگیا ہے
میری کیمسٹری کسی سے نہیں ملتی
حرف ابجد سے آگے بھی میں پڑھ سکتی ہوں
یہ جو سائنس ہے نا دنیا کی
اس کے سارے منفی مثبت فارمولے
رشتوں کے طبعی ذاوئیے
دوستوں کے جغرافیائی محل وقوع
اور تمام جینیاتی مادوں کی اصلیت
سب کی چھان پھٹک ہوگئی ہے
اب کوئی مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتا
اس لئے اب سوالنامہ حل کرنے کی بجائے
مجھے سوالنامہ ترتیب دینے کی مشق سونپ دی گئی ہے
اور میں زندگی سے
سوال پہ سوال داغ رہی ہوں
اور وہ میرا منہ دیکھ رہی ہے
جواب آتے ہیں تو ۔۔۔ دو نا

ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like
Read More

آبله پائ

بےکراں مسافتوں کیآبله پائمرهم گل سے کیامٹا چاهےانگ انگ میں پهیلی هےآرزو کی تھکنلهو نکال کے سارا بدل…
Read More