افسوس ہے
افسردگی ہے
کیوں ؟
معلوم نہیں
عادتا ہی ہوگی ۔۔۔
دل کے لئے ہزار جتن کئے
بچہ بن ،
بانکپن کے چل لئے نت نئے چلن
کچھ چل جائے کچھ سج جائے یہ من جائے ۔۔۔
کہاں بھئی ۔۔۔؟
ڈھیٹ کا ڈھیٹ رہا
وہی ویرانہ پن ۔۔۔۔
لعنت کا مارا
کہاں سے لایا تھا یہ بیراگ اٹھا
دنیا میں اس کو کہیں
ڈھنگ کا کچھ بھی نہ ملا ۔۔۔
دفع ہوجا ۔۔۔
پہلے ہی کوسنے کھائے ہوئے ہے تو
اب نئے کوسنے بھی کھائے گا کیا ؟
You May Also Like
ایمان اور شفا: امکان سے یقین تک کا سفر
- ByAslam Murad
- September 4, 2024
مجھ پر ایک شب کے بعد ہے طلوع سحربے وجہ نہیں کھلا کا خواب رنگینوہ ایک تصور ہے،…
ہجرتوں کی داستان کرب
- ByAzra Mughal
- April 8, 2024
ہجرتوں کی داستان کرباور وہ سبجو ماضی کی گرد میںکہیں دب گیا ہےجب بھی جھاڑ پونچھ کر….. صیقل…
چھوڑ دیا ہے سب کچھ
- ByAzra Mughal
- April 18, 2024
چھوڑ دیا ہے سب کچھسوالوں کے جواب دینااس زندگی کا حساب دیناتوقعات پہ پورا اترنامعذرت کی تصویر بننامحبتوں…