کبھی TV چینلز کی
کبھی موبائل پر
کبھی راستے
کبھی لوگ
کچھ نہیں بھاتا
کہ لمحہ بھر ٹک کر دیکھوں
“خوشگوار”
ایک لفظ ہوتا تھا
اور ایک
” خوشی” بھی
جسکے معنی
عرصہ دراز ہوا
مل نہیں پا رہے
اور میں بغیر کچھ پڑھے
مسلسل صفحے پلٹ رہی ہوں
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپی رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دی