سرد موسم
سرد موسم
تیرا قرض ہے مجھ پہ
جو موسم گل نے اٹھا رکھا تھا
ادا کرنا فرض ہے مجھ پہ
تیری پزیرائی کو
آگ بھی ہے برف بھی ہے
محبت بھی ہےدل سرد بھی ہے
سودا ہے جنوں بھی
آہ بھی افسوں بھی
خاک بھی ہے چنگاری بھی
ناکام سا اک جشن بھی ہے
تنہائی مناتی ہے جسے
یاد کئے جاتی ہے اسے۔۔۔۔
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے