سنو
خیال کی بیلوں پر
انگور جھک رہے ہیں
سنو
موسم کے درختوں پر
سیب کے پھول سب کھل گئے ہیں
پہاڑوں پر موسم کی
پہلی برفباری بھی شروع ہو چکی ہے
گرم شہر بھی خنکی سے بھر چکے ہیں
مونگ پھلی بھی ریڑھی پہ بھن رہی ہے
لانگ اوور کوٹ کو دھوپ بھی دکھا دی ہے
بس اب انتظار ہے تیری دعوت کا
کہ کب پہاڑ کی سیر پر چلیں ہم
عذرا مغل
ہماری پلیٹفارم پر بڑی تعداد میں تصاویر گوگل امیجز اور پیکسلز سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کا کاپ رائٹ مالکیت ظاہر نہیں کر سکتی۔ اگر کوئی کاپی رائٹ دعوے ہوں تو ہم فوراً معذرت کے ساتھ تصویر کو ہٹا دیں گے